×

میٹرک کے طالب علم نے ٹیچرکی محبت میں گرفتار ہوکر خودکشی کرلی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن ) 17 سالہ طالب علم اپنی ٹیچرکی محبت میں گرفتار ہو کر اپنی ہی جان لے لی ۔ پولیس کے مطابق شیخو پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں پر ایک17سالہ طالب علم نے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ طالب علم علی بلوچ اپنی ہی ٹیچر سے محبت کر بیٹھا تھااور سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا شیخوپورہ پولیس کے

مطابق نوجوان نے خودکشی کرنے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔خودکشی سے قبل جسم کے مختلف حصوں کو تیز دھار آلے سے زخمی بھی کیا۔خودکشی کرنے والے نوجوان کے والد کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔دوسری جانب گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ 16سالہ لڑکے نے گلے میں پھندہ لے کر خودکشی کر لی ، والدین پر غشی کے دورے ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ واٹر ورکس کے

رہائشی نوید مسیح کے جواں سالہ بیٹے زکریاجس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گھر میں چھت کے گارڈر کے ساتھ کپڑا باندھ کر گلے میں پھندہ لے لیا اور دم توڑ گیا۔ بیٹے کی موت پر والدین اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے جبکہ علاقہ کی فضاء سوگوار ہو گئی محبت میں گرفتار نوجوان نے سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی خودکشی کرنے کی موبائل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں