×

سونے کی قیمت میں تیزی کیساتھ اضافہ جاری ، مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 500روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ9ہزار900روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت2 ڈالر کے اضافے سے1884ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ

میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سے94ہزار222روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت40روپے کے اضافے سے1460روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں

میںامریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل
منگل کو بھی جاری رہااور انٹر بینک میں ڈالر مزید 45پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے

مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید45پیسے کے اضافے سے153.90روپے سے بڑھ کر154.35روپے اور قیمت فروخت154روپے سے بڑھ کر154.45روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے154روپے سے

بڑھ کر154.30روپے اور قیمت فروخت154.40 روپے سے بڑھ کر154.70روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.20روپے کے اضافے سے186.80روپے سے بڑھ کر188روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سے188.30روپے سے بڑھ کر189روپے ہوگئی جب کہ

برطانوی پونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے216.50روپے سے بڑھ کر217.50روپے اور قیمت فروخت218روپے سے بڑھ کر219روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں