×

بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی امیدیں دم توڑنے لگیں

دبئی(این این آئی) بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا اہم اجلاس یکم جون کو ہوگا جس میں بھارت میں میگا ایونٹ کے انعقاد سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد میگا ایونٹ کا انعقاد غیر

یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے بھی یو اے ای کو میزبانی کیلئے بہترین آپشن قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے 29

مئی کو اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا تاہم کرونا کے باعث متحدہ عرب امارات کو ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کا قومی امکان ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں